93

اب ٹک ٹاک اسٹاربھی رمضان ٹرانسمیشن کرے گی؟

لاہور(ویب دیسک) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘


ٹک ٹاک اسٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی، جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے‘۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسی نے لکھا حریم شاہ وینا ملک کی جگہ لینے جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی ٹک ٹاک گرلز کو ہراساں کرنیکی تردید

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔

بعدازاں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔


واضح رہے کہ حریم شاہ، جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کومقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں