45

پولیس افسران وبا کے دوران بھی جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں: آر پی او لودھراں

لودھراں (ملک عبدالشکور حیدری ایڈووکیٹ) آر پی او وسیم احمد خان کی زیر صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ۔

ترجمان پولیس کے مطابق کرائم میٹنگ میں ڈی پی او سید کرار حسین سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور پولیس افسران شریک ہوئے ۔

میٹنگ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر بارے لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آ ر پی او وسیم احمد خان نے کپا کہ پولیس افسران جرائم کے تدارک پر خصوصی توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ اور تھانوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس افسران ماسک اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

عوام گھروں میں رہیں بلا وجہ گھرو ں سے نہ نکلیں۔

۔آ ر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

اور زیر تفتیش مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جائے۔

آر پی او نے ہدایت کی کہ سنگین کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام ایس ایچ اوز پوری محنت کیساتھ کام کریں۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری سے سرانجام دیں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

اشتہاریوں، کریمنلزاور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آر پی او وسیم احمد خان نے کہا کہ مقدمات کی منصفانہ تکمیل اورمظلوموں کو اسکا حق دلانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے تفتیش کا معیار بہتر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں