31

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ایمرجنسی کالز پراوسط وقت میں ریسپانس کیا: ریسکیو 1122 لودھراں

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے 43ایمرجنسی کالز ریسپانس کیا.

یہ تفصیلات ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لودھراں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی بتاتے ھوئے دی. انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے 43ایمرجنسی کالز پر اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رکھتے ھوئے کارروائی کی.

جن میں سے 08 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 28 میڈیکل، 03انجری اور 01 کرنٹ لگنے کی ایمرجنسی سمیت 03 زچگی کی ایمرجنسی شامل تھیں

تفصیلات بتاتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ 13 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی. جبکہ 29متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ھسپتال منتقل کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 16 افراد کو میڈیکل آفیسر کی سفارشات پر بہتر میڈیکل سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑے ھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں