61

کرونا مریضوں کے تمام لواحقین کی رپورٹ نیگیٹیو ہیں: پبلک انفارمیشن آفیسر ڈی ایچ اے لودہراں

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری) لودھراں کے کرونا کے مریضوں کے لواحقین کی رپورٹ نیگیٹیو ہیں. پبلک انفارمیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودہراں

تفصیلات کے مطابق پبلک انفارمیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودہراں نے بتایا کہ الحمدللہ ضلع لودھراں کے جو دو کرونا کے مریض تھے ان کی فیملی کے تمام لواحقین کے ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی موجودگی نیگٹیو ہے.

کرونا وائرس کے مریضوں کی فیملی ممبرز میں سے کوئی بھی مزید کروناکا مریض نہ ہے۔

پبلک انفارمیشن آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودہراں نے کہا کہ اس بنیاد پر امید کی جاسکتی ہے کہ ان کے ساتھ ملنے والے تمام افراد میں یا ان کےکسی دوست یا کسی اور ملنے والے کو بھی نہیں ہوگا.

مگر اس سب کے باوجود احتیاط لازم ہے محکمہ صحت اور طبی ماہرین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں