87

مشکل گھڑی میں علاقے کے لوگوں کیساتھ کھڑے ہیں: عبدالرحمان کانجو

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ ملتان ڈویژن کے صدر عبدالرحمان خان کانجو نے کہا ہے کہ اپنے علاقے کے جن لوگوں کے ساتھ جینے مرنے اور ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا تھا اس مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا کیسے چھوڑ سکتےانہوں نے یہ بات آج یہاں ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تینوں تحصیلوں کے چیئرمین وائس چیئرمینوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں ہمیں متحد ہونے اور 1947۔ 1965 اور 1971 کے جذبہ کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے مصیبت کے اس وقت میں ضرورت مند بھائیوں کی مدد ہماری بخشش کا ذریعہ بن سکتی۔ ہےانہوں نے مزید کہا اس وقت کورونا وائرس نے پاکستان کے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ھے۔ اس وقت ہمیں اپنے پروردگار سے معافی اور مدد مانگنی چاہئےانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ کرتے ہوئے اس سے نجات حاصل کرنی ہے اور اس مصیبت کی گھڑی میں جہاں حکومت اور انتظامیہ کوشاں ہے وہیں ہمیں بھی سیاست کی بجائے متحدہوکر حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے پریشان حال بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔اور اس بات کا بھی خیال کرنا ہوگا کہ ان کا عزت نفس بھی مجروح نہ ہواور ان کی ضرورت کی اشیاء ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ہمیں ایک حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ واٹس ایپ گروپ بنائیں اور فوری طور پر سیاست چمکائے بغیر اور ریاکاری کیے بغیر اپنے اپنے علاقے میں مصیبت میں گھرے اور بالخصوص دیہاڑی دار لوگوں کو تلاش کرکے اس طرح ان کی مدد کریں کہ کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہواگر بلدیاتی ادارے موجود ہوتے تو متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔عبدالرحمان خان کانجو نے بتایا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کے لئے قائم فنڈ میں جمع کروا دی ہےاور ن لیگ ضلع لودھراں کے متاثرین کی مدد کے لۓ تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دےرہی ہےجو آئندہ 72 گھنٹوں میں متاثرین کے لیے راشن اور دیگر ضرورت کی اشیاء ان کے گھروں تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

عبدالرحمان نے کہا کہ ہماری قوم پر مشکل گھڑی ھے۔مخیرحضرات کو متاثرین کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئےاس موقع پر سابق چیئرمین ضلع کونسل لودھراں میاں راجن سلطان پیرزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کی خدمت کرنے یا کسی بھی مشکل گھڑی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اور آج اگر بلدیاتی ادارے موجود ہوتےتو حکومت متاثرین اور اصل مستحق لوگوں تک باآسانی امدادی سامان تقسیم کر سکتی تھی میٹنگ میں چائنہ سے آئے ہوئے پاکستانی ڈاکٹر چوہدری محمد اسلام نے کرونا وائرس سے محفوظ رھنے کے لیئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زوردیا.

میٹنگ میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر سلطان بھٹہ۔سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ،عمیر خان بلوچ، سابق میونسپل چیئرمین میونسپل کمیٹی کہروڑپکا قاسم خان جوئیہ، شیخ افتخار الدین تاری اور فہد نور جوئیہ۔بھی موجود تھے اجلاس میں میرشکیل الرحمان کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں