39

سندھ حکومت نے مستحقین کی تلاش کے لیے طریقہ کار وضع کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کےبینک اکاونٹس کےذریعے تصدیق کرے گا۔

سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کےلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرےگا کہ حج وعمرہ کےعلاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کے نتیجے میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں