34

سپائرل فجیتا پائی … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن بون لیس ابلا ہوا شریڈڈ۔ ۲۰۰ گرام
کوکنگ آئل۔ ایک کھانے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد سلائسڈ
شملہ مرچ۔ ایک عدد جولین کٹ
ریڈ کرش چلی۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
پیری پیری ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی گار لک ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ۔ ایک کھانے کا چمچ
سویا ساس۔ ۲ چائے کے چمچ
اویسٹرشائر ساس۔ ۲ چائے کے چمچ
موزریلا چیز گریٹڈ۔ ایک چوتھائی کپ
چیڈر چیزگریٹڈ۔ ایک چوتھائی کپ
فروزن پراٹھے۔ ۵-۶عدد
میدہ۔ حسب ضرورت
مکھن۔ گریس کرنے کیلئے
پانی۔ حسب ضرورت

ترکیب:-
۱- ایک پین میں ایک چمچ آئل ڈال کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ، اور پہلے سے نمک اور کالی مرچ ڈال کر بوائل کیا ہوا شریڈڈ چکن شامل کریں اور تھوڑی دیر پکائیں اسکے بعد اس میں شملہ مرچ، پیاز، ریڈ کرش چلی، کالی مرچ پاؤڈر، پیری پیری ساس، چلی گار لک ساس، سرکہ، سویا ساس اور اویسٹر شائر ساس شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں پھر اس میں گریٹڈ موزریلا اور چیڈر چیز شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۲- اب سلیب پر خشک میدہ چھڑکیں اور فروزن پراٹھے اس پر پھیلا کر آپس میں جوڑ لیں پر اٹھوں کو جوڑنے کیلئے پانی کا استعمال کریں اب پراٹھوں کے زائد کنارے کاٹ کر درمیان میں چکن والے آمیزے کی فلنگ کریں اور رول کر لیں اب اس رول کو مکھن کے ساتھ گریس کریں اور ۱۸۰ ڈگری پری ہیٹڈ اوون میں اٹھارہ سے بیس منٹ کیلئے بیک کر لیں یا پین میں ہلکا سا آئل ڈال کر دونوں سائیڈ سے فرائی کر لیں مزیدار فجیتا پائی مہمانوں کو پیش کریں اور داد وصول کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں