70

مضبوط، گھنے اور چمکداربال اب ناممکن نہیں

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

لمبے اور گھنے بالوں کی خواہش اب صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی کرتے ہیں ۔ اور اس کے لئے وہ یہ سوچ کر بازار کے مہنگے تیلوں کو بالوں میں استعمال کرتے ہیں کہ بال جلدی بڑھ جائیں گے۔ مگر کیمیکل کی زائد مقدار کے باعث بالوں کی نشوونما صحیح طریقے سے نہیں ہو پاتی اور لوگ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مایوس نہ ہوں ، بس روزانہ یہ تیل استعمال کریں۔۔ اس سے آپ کے بالوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور گنج پن کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

اجزاء:-
• سرسوں کا تیل
• نیم کے سوکھے ہوئے پتے (یا نیم پاؤڈر)
• ناریل کا تیل

طریقہ استعمال:-
روزانہ رات کو سونے سے قبل تین چمچ سرسوں کے تیل میں دو چمچ نیم کے سوکھے ہوئے پتے (یا نیم پاؤڈر) اور دو چمچ ناریل کا تیل ملائیں اور اس سے اپنے بالوں میں اچھی طرح مالش کریں۔ صبح اٹھنے کے بعد بالوں کو کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔

اس تیل سے آپ کے بالوں کی نشوونما بھی ہوگی، بال لمبے، گھنے، مضبوط اور لچکدار بن جائیں گے۔۔۔لیکن یاد رہے کہ آپ کو فوری نتائج حاصل نہیں ہوں گے اس کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں