22

لاہور: آئل ٹینکر پھٹنے سے7 افراد زخمی، پیڑول پمپ اور ریسٹورنٹ تباہ

لاہور(ویب ڈیسک) شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کہ ٹینکرمیں لگی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں