70

سنگا پورین رائس… تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن بون لیس۔ آدھا کلو
ادرک جولین کٹ۔ ۲ کھانے کے چمچ
کیچپ۔ ۲ چائے کے چمچ
سویا ساس۔ ۱ چائے کا چمچ
بند گوبھی۔ حسب ضرورت
شملہ مرچ۔ ایک عدد
گاجر۔ ایک عدد
پیاز۔ ایک عدد
ییلو فوڈ کلر۔ ایک چٹکی

آمیزے کیلئے:-
انڈہ۔ ایک عدد
میدہ۔ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلاور۔ ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ

سپیگھٹی کیلئے:-
سپیگھٹی۔ ایک فولڈ
کوکنگ آئل۔ ایک چاہے کا چمچ
نمک۔ ایک چائے کا چمچ

چاولوں کیلئے:-
چاول۔ آدھا کلو
نمک۔ حسب ذائقہ

ساس کیلئے :-
کریم۔ آدھا کپ
مایونیز۔ ایک چوتھائی کپ
کیچپ۔ ۲-۳کھانے کے چمچ
ریڈ کرش چلی۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تندوری فوڈ کلر۔ آپشنل

گارنش کیلئے:-
ادرک چاپڈ۔ حسب ضرورت
ہری مرچیں۔ ۵-۶عدد

ترکیب:-
۱- پانی میں ایک چمچ کوکنگ آئل اور نمک ڈال کر سپیگھٹی کو بوائل کر لیں چاولوں کو بھی اسی طرح آدھاگھنٹہ بھگونے کے بعد بوائل کر لیں
۲-ایک باؤل میں میدہ، کارن فلاور، انڈے، بیکنگ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اس آمیزے میں چکن ڈال کر اسے میرینیٹ کر لیں۔
۳-ایک پین میں کوکنگ آئل لیں اور اس میں میرینیٹڈ چکن ڈال کر فرائی کر لیں۔ باقی بچے ہوئے آئل میں بیج نکلی ہوئی کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر انہیں ڈیپ فرائی کر لیں ساتھ ہی چاپڈ گار لک ڈال کر گولڈن براؤن کر کے علیحدہ رکھ لیں۔ اسکے بعد آئل میں چاپڈ پیاز بند گوبھی شملہ مرچ اور گاجر ڈال کرسوتے کر لیں
۴- اب پین میں ایک چمچ کوکنگ آئل ڈالیں اس میں فرائیڈ چکن اور گولڈن براؤن جنجر شامل کریں
اسکے بعد ٹماٹو کیچپ سویا ساس اوراورنج فوڈ کلر شاملُکر کے تھوڑی دیر پکا لیں
۵- ایک باؤل میں کریم مایونیز ریڈ کرش چلی کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں کیچپُ اور تندوری کلر ڈال کر مکس کریں
۶- اب اورنگ ڈِش میں پہلے چاول بچھائیں پھر اس میں سپیگھٹی کی تہہ لگائیں اور تھوڑا سا ساس اوپر ڈالیں پھر سبزیوں کی تہ اور ساس شامل کریں آخر میں چکن کی تہہ لگائیں اور گارنش کر کے پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں