72

کچنار قیمہ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
قیمہ۔ ایک کلو
کچنار۔ آدھا کلو
کوکنگ آئل۔ آدھی پیالی
پیاز ۳ عدد درمیانی
ٹماٹر۔ ۳ عدد
لہسن ادرک پیسٹ۔ ۲ کھانے کے چمچ
سرخ مرچ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا گرم مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک. حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ۔ ۳-۴ عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی

ترکیب:-
۱- پتیلے میں کٹی ہوئی پیاز ، ٹماٹر ،لہسن ادرک پیسٹ ، سرخ مرچ، ہلدی ، نمک ،قیمہ اور آدھا گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے چڑھا دیں
۲- جب قیمہ ادھ گلا ہو جائے تو کچنار بھی شامل کر دیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد اس میں کوکنگ آئل، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر بھون لیں آخر میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈالُکر دم دے دیں مزیدار کچنار قیمہ تیار ہے گرما گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں