53

لودھراں: لاکھوں مالیت کی شراب سے بھرا ٹرک بارش کی وجہ سے الٹ گیا، ڈرائیورزخمی

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) لودھراں میں بارش کی وجہ سے لاکھوں مالیت کی شراب سے بھرا ٹرک الٹ گیا، ٹرک ڈرائیور زخمی.

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شراب فیکٹری سے سندھ جانیوالا ٹرک لودھراں میں الٹ گیا۔ شدید بارش کیوجہ سے ڈرائیور ٹرک کو کنٹرول نہیں کرسکا۔

ٹرک ڈرائیور کےمطابق ٹرک میں50لاکھ روپےسے زائد مالیت کی شراب لوڈ تھی۔ ٹرک میں 650 کارٹون لوڈ تھے۔

ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مزید تحقیقات جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں