125

لودھراں: تیز رفتار ٹرک کی ویگن کو ٹکر، 10 مسافر زخمی

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ)صبح سویرے ہائی ایس کو ٹرک کی ٹکر 10مسافر زخمی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے 6:00 بجےکے قریب ملتان روڈ پر تھانہ جلہ آرائیں کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ہائی ایس کو ٹکر مار دی جس سے دس مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور اسپتال پہنچایا ریسکیو آپریشن میں فائر برگیڈ سمیت پانچ گاڑیاں شامل تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں