48

لودھراں: کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیےڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ بارے اقدامات کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فاروق قمر، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک احمد فراز اعوان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اعجاز اعوان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کوکورونا وائرس سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات اور دیگر امور بارے مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا پراسرار مرض ہے او ر کورونا وائرس زکام سے شروع ہوکر پھیپھڑوں کے شدید عارضے کا باعث بنتا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ حکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے مؤ ثر حکمت عملی کے تحت پور ی صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وائرس کے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر ہی کار گر ثابت ہوتی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے طبی بنیادوں پر تحقیقات جار ی ہیں تاہم وائرس کے شکار افراد کی علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ حفاظتی تدابیر جیسے جانوروں کو چھونے کے بعد، بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد، کھانا پکانے سے پہلے اور بعد میں کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھو کر ہم خود کو اور دوسروں کو کورونا وائرس سے بچا سکتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ تمام محکمے مستعدی سے کام کریں اور کورونا وائرس کے شکار کسی بھی مشکوک کیس کے سامنے آنے صورت میں اس کے ٹیسوں اور علاج کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے ڈاکٹر ز کی ڈیوٹی کے لئے روسٹر جاری کریں اور اوراُن کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں