46

لودھراں: موٹروے پولیس کے زیراہتمام روڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد، ڈرائیورز کو کونز کا استعمال بھی بتایا گیا

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) موٹر وے پولیس بیٹ20 کے زیر اہتمام ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

سیمینار کی صدارت سیکٹرIIکمانڈر ایس ایس پی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس چوہدری ندیم اشرف وڑائچ کی۔

جبکہ سیمینارمیں ڈی ایس پی موٹر وے پولیس بیٹ20سید رضوان شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکٹر IIکمانڈر نے مختلف بس کمپنیوں کے ڈرائیورز میں حفاظتی کونز بھی تقسیم کیں۔ سمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیکٹرIIکمانڈر ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس چوہدری ندیم اشرف وڑائچ نے ڈرائیورز کو روڈ سفیٹی قوانین بارے آگاہی فراہم کی اور دوران سفر گاڑی میں کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی صورت میں کونز کی موجودگی، اُن کا استعمال اور حفاظتی اقدامات بارے بھی مکمل رہنمائی فراہم کی۔ سیمینار کے دوارن سیکٹرIIکمانڈر ندیم اشرف وڑائچ نے خود کوز لگا کر ڈرائیور ز کو کونز کے درست استعمال بارے مفید معلومات فراہم کی۔

انہوں نے کہاکہ بس کمپنیوں کے مالکان اپنی بسوں میں حفاظتی کونز سمیت دیگر آلات کی موجود گی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مالکان موٹرو ے پولیس کی طرف سے منعقد ہونیوالے تربیتی سیشن میں ڈرائیورز کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں