34

پی ٹی آئی کے بانی رہنما نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ نعیم الحق کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔

پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصر، مسجد عائشہ خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں