63

پوٹاٹو چیز بالز … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
آلو۔ ۵۰۰ گرام
پیاز۔ ایک عدد چاپڈ
دھنیا۔ آدھی پیالی چاپڈ
ہری مرچیں۔ ۲-۳ عدد چاپڈ
چاول کا آٹا۔ ۲ کھانے کے چمچ
لیمن جوس۔ ایک کھانے کا چمچ
بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ضرورت
انڈا۔ ایک عدد
بریڈ کرمبز۔ حسب ضرورت
چیز۔ حسب ضرورت
تیل۔ فرائی کرنے کیلئے

ترکیب:-
۱- آلوؤں میں تھوڑا سا نمک ڈال کر بوائل کر یں اور میش کر لیں
۲- اب ان میش کئے ہوئے آلوؤں میں تمام اجزاء سوائے انڈا بریڈ کرمبز اور چیز کے شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اب اس آمیزے میں چیز بھر کے بالز بنا کر انڈا اور بریڈ کرمبز لگا کے فرائی کرتے جائیں مزیدار سنیکس تیار ہیں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں