31

فیس بک کی نئی ایپ ‘ہوبی’ متعارف

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) فیس بک نے خاموشی سے ایک نئی ایپ جاری کردی ہے جو معروف اپلیکشن پنٹریسٹ سے ملتی جلتی ہے۔

فیس بک کی اس نئی ایپ کو ہوبی کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت امریکا اور دیگر ممالک میں ایپل کے آئی فونز صارفین کے لیے ایپ اسٹور میں دستیاب ہے اور اینڈرائیڈ کے لیے استعمال متعارف نہیں کرایا گیا۔

ایپ اسٹور میں درج تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس اپلیکشن کا مقصد اپنی پسند کی چیزوں کو یاد رکھنے اور انہیں محفوظ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

پنٹریسٹ کی طرح اس ایپ کو پسند کی تصاویر محفوظ اور کلیکشن میں آرگنائز کرنا ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں