37

پنڈی گھیب: ہائی ایس اور ڈمپر میں تصادم، 5 مسافر جانبحق

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنڈی گھیپ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پنڈی گھیب آنے والی مسافر وین فتح جنگ راولپنڈی روڈ پر ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا جہاں سے 5 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں راولپنڈی بھجوایا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ڈمپر سامنے سے آنے والی ہائی ایس پر چڑھ دوڑا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ، جس کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں