39

ہوٹل میں مفت کمرہ حاصل کرنے کے لیے شہری نے چوہے چھوڑ دئیے

اوٹاہ (ویب ڈیسک) امریکی شہری نے ہوٹل میں مفت کمرہ حاصل کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب حرکت کی جس پر وہ بلآخر پکڑا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ریاست اوٹاہ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ریان سینٹیل نامی شخص مختلف ہوٹل میں اپنے ساتھ چوہے لے کر جاتا تھا، جیسے ہی وہ اس ہوٹل میں کمرہ بُک کراتا تھا تو کچھ وقت اس کمرے میں گزارنے کے بعد وہ یہاں چوہے چھوڑ دیتا تھا۔

کمرے میں چوہے چھوڑنے کے بعد وہ فوراً ہوٹل انتظامیہ کو شکایت کرتا تھا کہ ان کے ہوٹل میں صفائی کے کس قدر ناقص انتظامات ہیں کہ کمرے میں چوہے پھر رہے ہیں، جس کے بعد وہ ہوٹل انتظامیہ سے مطالبہ کرتا تھا کہ میں پیسے نہیں دوں گا۔

37 سالہ ریان اس طرح کی حرکت مختلف ہوٹلوں میں کرتا تھا اور بالآخر اب وہ پکڑا گیا اور اس پر 3 ہوٹلوں میں اس طرح کی حرکت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

فی الحال یہ بات منظر عام پر نہیں آئی کہ اس شخص کو کس طرح پکڑا گیا لیکن اطلاعات کے مطابق اس شخص نے اعتراف کیا ہے کہ یہ مختلف ہوٹلوں میں جا کر چوہے چھوڑتا تھا تاکہ وہ مفت کمرہ حاصل کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں