19

جھل مگسی: باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم، 12 افراد جانبحق

جھل مگسی (ویب ڈیسک) قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے تصادم کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں