30

ترک صدررجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان آج (بروز جمعہ) اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

رجب طیب اردوان گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جس کا مقصد دوطرفہ تزویراتی شراکت داری اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے طلب کیا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ترک صدر چوتھی مرتبہ پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دوران 2016 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا اور پارلیمنٹ سے خطاب بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں