68

چکن شاشلک … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن بون لیس کیوب کٹنگ۔ ۳۰۰ گرام
نمک۔ حسب ذائقہ
ریڈ کرش چلی آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ کٹی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ
چینی آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل۔ ۲ کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ۔ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیسٹ۔ آدھا کپ
سویا ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس۔ ایک چائے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد کیوب کٹنگ
ہری شملہ مرچ۔ ۲ عدد کیوب کٹنگ
ٹماٹر۔ ۲ عدد کیوب کٹنگ
چکن سٹاک۔ آدھاکپ
کارن فلاور۔ ۲ کھانے کے چمچ
انڈا۔ ایک عدد

ترکیب:-
۱- ایک باؤل میں چکن بون لیس لیں اس میں انڈا، نمک، ریڈ کرش چلی، کالی مرچ اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور آدھے گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں
۲- اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ اور تیار کیا ہوا چکن ڈال کر ۲-۳ منٹ تک پکائیں اب اس میں نمک، ٹماٹو کیچپ، سویا ساس، ٹماٹو پیسٹ اور چلی ساس ڈال کر ملا لیں اب اس میں پیاز، ہری شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا لیں اب اس میں چکن سٹاک اور کارن فلاور پانی میں ملا کر تھوڑی دیر پکائیں مزیدار چکن شاشلک تیار ہے فرائیڈ رائس یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں