29

لودھراں: اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، چینی کی دوہزار بوریاں برآمد

لود ھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی ،زخیرہ کی گئی چینی برآمد، گودام سیل کردیاگیا.

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے دو تاجروں کیجانب سے گوداموں میں رکھی گئی مشترکہ چینی برآمد کر لی اور گودام کو سیل کردیا ۔

دونوں تاجروں سے ذخیرہ کی گئی 2000 سے زائد چینی کی بوریاں پکڑی گئی، تاجر مولوی مسعود اور تاجر صغیر احمد سے مزید تحقیقات جاری ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں