33

ریسکیو 1122: لودھراں ٹیم نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 66 ایمرجنسی کالز پر ریسپانس کیا، ڈاکٹرماجد احمد

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 لودھراں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 نے 66 ایمرجنسی کالز پر اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رکھتے ھوئے کارروائی کی.

جن میں سے17روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 43 میڈیکل، 02 انجری اور 01 ڈیلیوری کیس سمیت 3 کرائم کیس شامل تھے، تفصیلات بتاتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ17 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 45 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ھسپتال منتقل کیا جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کے ایک مریض کی پہلے سے موت واقع ھوچکی تھی ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 26 افراد کو میڈیکل آفیسر کی سفارشات پر بہتر میڈیکل سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑے ھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں