41

تخت بھائی: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ زخمی

مردان (ویب ڈیسک) تخت بھائی آصف کلی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی آصف کلی میں رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہازکا پائلٹ بھی زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پرریسکیو 1122 کی ٹیمزجائے حادثہ پہنچیں اورپائلٹ کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پائلٹ کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں