32

اجرت نہ ملنے پر رنگساز کا انوکھا احتجاج

لندن (ویب ڈیسک) ایک رنگ ساز کو ایک مکان پر رنگ کرنے کی طے شدہ اجرت نہیں ملی تو اس نے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اسی گھر کی مرکزی دیوار پر بڑے سیاہ رنگ سے اپنی رقم کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ ماہ جب برطانوی شہر بولسوور کے لوگ نارتھ اسٹار کلب بلڈنگ کے باہر سے گزرے تو ایک بالکل نئے روغن والی عمارت کے آف وائٹ رنگ پر بڑے لفظوں میں احتجاج ریکارڈ تھا۔ انگریزی میں درج ان جملوں کا مفہوم ہے کہ ’ اپنا گھر رنگوانا چاہتے ہیں؟ ٹیری کی طرح نہ ہوں، بل ادا کریں اور آپ کو ادا کرنا ہی ہوگا؟

ایک مقامی رنگ ساز ڈین ریوز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بلڈنگ میں رنگ کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جسے فلیٹ میں تبدیل کیا جاچکا تھا۔ اس کی مزدوری 645 ڈالر طے ہوئی اور جب ڈین نے کام ختم کیا تو عمارت کے مالک نے یہ رقم دینے سے انکار کردیا اور اس سے کم معاوضہ تھمانے کی پیشکش کی۔ اس پر مزدور نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

ڈین کے مطابق گھر کے مالک نے اسے کام کے بدلے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا لیکن درمیان میں بار بار کام بڑھایا گیا، جس سے مزدوری بڑھی۔ یہاں تک کھانے کا وقفہ بھی نہ مل سکا۔ پورے ہفتے کی مزدوری کے بعد عمارت کے مالک نے کہا کہ کل رقم دوں گا لیکن اس کے بعد کوئی رقم نہیں دی گئی اور تقاضا کیا گیا کہ میں ایک مرتبہ پھر روغن کروں تو پیسے مل جائیں گے۔

اس کے بعد رنگ ساز مزدور نے بدلہ لینے کا ارادہ کیا اور عمارت کے سامنے والی دیوار پر سیاہ رنگ سے چاکنگ کردی۔ تاہم مالک مکان نے پینٹر کے دعوے کو رد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں