43

لودھراں:ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو اسٹیشن کا دورہ، ریسکیورز کو فزیکل فٹنس کو یقینی بنانے کی ہدایت

لودھراں( ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کا لودھراں ریسکیو اسٹیشن کا وزٹ ھیڈ آف لا اینڈ ایڈمن علی حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم انکے ہمراہ تھے ڈاکٹر رضوان نصیر ( ستارہ امتیاز) اپنے وزٹ کے دوران انہوں نے ریسکیو اسٹیشن پر مختلف امور کا جائزہ لیا اور ضلع لودھراں میں سروس کے معیار کو خوب سراہا۔

سٹاف سے خطاب کرتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ جلد سروس رولز مکمل کرکے کونسل کی منظوری کے ساتھ ہی لاگو کر دیے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ تمام ریسکیور اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں گے اور شہریوں کو بہترین سروس کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب گورنمنٹ کی ھدایات پر ضلع لودھراں میں جلد موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا جائگا اور 50 موٹر بائیک ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام تحصیلوں میں جون کے اختتام تک سروس کا آغاز کر دیا جائے گا صحافیوں سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری کالز کرکے ھیلپ لائن کو بزی رکھنے سے گریز کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں