37

فیصل آباد: فیکٹری کا بوائل پھٹنے سے 3 مزدور جانبحق، 12 زخمی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد میں سمانہ پل کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا، بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 3 مزدور جاں بحق، 12 زخمی جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں فیکٹری کی چھت گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کی چھت بوائلر پھٹنے کے باعث گری ہے۔

ریسکیو ذارائع نے بتایا ہے کہ فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 مزدور جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 12 مزدوروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے 3 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں