65

اسٹرابیری آئسکریم شیک … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
دودھ۔ ایک لیٹر
اسٹرابیری۔ ایک کپ کٹی ہوئی
آئسکریم۔ ۳-۴ سکوبز
چینی۔ ایک کپ
کریم۔ آدھا کپ

ترکیب:-
تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر شیک کریں اور گلاس میں نکال کر کریم اور اسٹرابیری کے پیس سے ڈیکوریٹ کر کے مزیدار شیک سرو کریں اور داد وصول کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں