78

لودھراں: انٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ انہار کی208 کنال اراضی واگزار کرا لی

لودھراں(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ )لودھراں میں ناجائز قابضین سے چار کروڑ کی 208 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لودھراں کے مطابق انٹی کرپشن لودھراں کی ٹیم نے انکوائری نمبر 31/2020 مکمل ہونے پر محکمہ انہار کوٹلہ مانجھا کے ایس ڈی او محمد اکرم ضلع دار محمد اویس اور چوہدری عبدالجبار اور پٹواری الماس کے ہمراہ لودھراں کے نواحی علاقے ٹھٹھی سمیجہ میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار کی 208 کنال 9 مرلہ زمین جس پر 50 خاندان ناجائز قابض تھے ان سے اراضی واگزار کروالی گئی ہے اور واگذار کروائی گئی اراضی محکمہ انہار کے حوالے کر دی گئی ہے۔

محکمہ انٹی کرپشن کے مطابق واگذار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً4 کروڑ ہے اور زرتلافی کے لیے ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں