60

کوفتے … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء قیمہ:-
قیمہ مٹن۔ آدھا کلو
پیاز۔ ۳ عدد
ہری مرچ۔ ۴-۵ عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی
سرخ مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
اجزاء گریوی:-
پیاز۔ ۲ عدد
دہی۔ ایک پاؤ
تیل۔ آدھی پیالی
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
بادام بھگوئے ہوئے۔ ۲۵گرام
چھوٹی الائچی۔ ۲-۳ عدد
انڈے۔ ۴ عدد
ترکیب:-
۱- پیاز پیس کر انکا پانی نکالیں اور اچھی طرح خشک کر کے باریک پسے ہوئے قیمے میں شامل کریں پسی ہوئی ہری مرچیں ہرا دھنیا اور قیمہ کے باقی مصا لحے بھی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں اور چھوٹی چھوٹی بالز بنا کر ۲ گھنٹے کیلئے فریزر میں رکھ دیں پھر فریز کئے ہوئے کوفتے اور انڈے بوائل کر لیں
۲-ایک پتیلی میں تیل ڈالیں اور اس میں پیاز ہلکے سنہری براؤن کر کے نکال لیں اب سنہری پیاز ، دہی اور لہسن ادرک پیسٹ ایک ساتھ گرائنڈ کر لیں
۳- اب اس مکسچر کو اسی تیل میں ایڈ کریں اور ساتھ ہی ابلے ہوئے کوفتے اور گریوی کے تمام اجزاء سوائے انڈوں کے شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں پھر کوفتوں کی یخنی شامل کر کے ابال آنے دیں جب گریوی گاڑھی ہو جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے تو ابلے ہوئے انڈے شامل کر کے پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں