45

کپڑوں کے ضدی داغوں سےچھٹکارہ پانے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

کپڑوں پر اکثر ایسے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جن کو واشنگ پاؤڈر سے بھی صاف کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ اپنے کچن میں موجود بیکنگ سوڈا کا استعمال کر کے ان داغ دھبوں کو فوری طور پر صاف کرسکتی ہیں۔

* جس کپڑے پر داغ لگا ہے اس کو پانی سے گیلا کریں۔
* پھر اس پر کچن میں موجود بیکنگ سوڈا جھڑکیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
* ایک لیموں لیں اور درمیان سے کاٹ لیں۔
* اب اس کو چھڑکے ہوئے بیکنگ سوڈا کے اوپر اچھی طرح ملیں۔
* پھر سادے پانی سے دھولیں۔ یہ بالکل صاف ہوجائے گا۔
* اگر داغ خون کا ہو تو اسپرے بوتل میں سرکہ بھر کے خون کے داغ پر اسپرے کریں یا سرکہ کے پانی میں تھوڑی دیر اس کپڑے کو بھگو دیں۔
* پھر اس کو بیکنگ سوڈا اور لیموں کی مدد سے صاف کریں۔
* آخر میں سادے پانی سے دھولیں۔
* خون کے نشانات بالکل صاف ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں