46

سپرنگ چکن … تحریم کاکچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن ہڈیوں کے ساتھ۔ ۵۰۰گرام
لہسن پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سویا ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سرکہ۔ ۲ کھانے کے چمچ
چکن پاؤڈر۔ ا کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
انڈا۔ ایک عدد
کارن فلاور۔ ایک کپ
میدہ۔ ۱/۴ کپ
تیل۔ تلنے کیلئے

ہنی اینڈ چلی ساس کے اجزاء:-
شہد۔ ۱/۴ کپ
چلی ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ ایک کھانے کا چمچ
چکن سٹاک۔ ۱/۴کپ
کارن فلاور۔ حسب ضرورت

ترکیب:-
۱- ایک باؤل میں کارن فلاور اور میدے کے علاوہ باقی تمام اجزاء چکن میں مکس کر کے ۲ گھنٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں
۲-اب دوسرے باؤل میں کارن فلاور اور میدہ مکس کر لیںاسکے بعد کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن کو میدے اور کارن فلاور کے مکسچر سے کوٹ کر کے دھیمی آنچ پر فرائی کر لیں
۳-ہنی اینڈ چلی ساس کیلئے ایک پین میں کارن فلاور کے علاوہ چکن سٹاک اور تمام اجزاء ڈال کر پکائیں جب ابال آجائے تو کارن فلاور شامل کر کے گاڑھا کر لیں مزیدار کرپسی چکن کے ساتھ پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں