40

صوبے میں امن بحال ہوچکا، اگلے سال پی ایس ایل میچز کا انعقاد کرایا جائیگا: وزیراعلیٰ

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کے لئے حکومت خیبرپختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے جب کہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جب کہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں