53

بہاولپور: پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد، صحافی برادری کا ملکی دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کاعزم

بہاولپور(ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ) بہاولپور میں پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد، صحافیوں کا ملک کے دفاع کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کا عزم.

تفصیلات کےمطابق آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپورمیں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا.

ریلی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پرانسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی گئی.

ریلی میں صحافی کمونٹی کے علاوہ شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی.

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن جنید نذیر نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحافیوں کے استحصال اور ان پر ہونیوالے تشدد کیخلاف ایک تحریک کا نام ہے. صحافیوں کے قتل اور تشدد کی بدترین مثال مقبوضہ کشمیر میں ملتی ہے. مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا طویل ترین کرفیو جاری ہے ہم دنیا بھر کو اس فورم سے پیغام دینا چاہتے ہیں کی جہاں پوری قوم اکٹھی ہے وہاں صحافی برادری بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں