50

این ایچ اے نے گلگت چترال روڈ کی توسیع کی منظوری دیدی

گلگت (ویب ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلگت چترال روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ این ایچ اے ایگزیکٹو بورڈ نے 363 کلو میٹر طویل چترال ‘ بون ‘ مستوج ‘ شندور گلگت روڈ کے توسیعی منصوبے کی سفارش کی جس کی نیشنل ہائی وے کونسل نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔

نیشنل ہائی وے ایگز یکٹو بورڈ نے اس منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی اور پراجیکٹ کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے پیکیجز بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اس منصوبے کے لئے بجٹ سی پیک منصوبوں سے فراہم کیا جائے گا واضح رہے کہ گلگت تا چترال 363 کلو میٹر طویل شاہراہ کی حالت نا گفتہ بہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات و مسائل کا سامنا تھا خصوصا سردیوں کے موسم میں شندور کے مقام پر بر فباری کی وجہ سے یہ شاہراہ آمدو رفت کے لئے بند رہتی ہے. صرف گر میوں میں ہی قابل استعمال ہوتی ہے.

شاہراہ کے تو سیعی منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مسافرو ں کے مسائل و مشکلات ختم ہو جائیں گے بلکہ سیاحت کے شعبے کی ترقی میں معاو ن و مدد گار ثابت ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں