43

دیگی قورمہ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن۔ ایک کلو
دہی۔ آدھا کلو
پیاز۔ ۳ عدد
ادرک لہسن پیسٹ۔ ۲ کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل۔ آدھا کپ
سرخ مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی۔ ۳-۴ عدد
بادام۔ ۲۵+۲۵ گرام
گول سرخ مرچ ثابت۔ ۶-۷عدد
کیوڑہ۔ ایک چائے کا چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ ۳-۴ عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی

ترکیب:-
۱-پیاز کو آئل میں فرائی کر تے ہوئے لائٹ براؤن کرلیں پھر نکال کر کاغز پر پھیلا دیں ٹھنڈا ہونے پر چورا کر لیں
۲- اب اسی تیل میں لہسن ادرک پیسٹ اور چکن ڈال کر درمیانی آنچ پررنگ تبدیل ہونے تک بھونیں اور تمام مصالحے ایڈ کریں ساتھ ہی چھوٹی الائچی اور گول سرخ مرچ ثابت بھی ڈال دیں اب دہی پھینٹ کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب گوشت گل جائے تو ۲۵ گرام پسے ہوئے بادام اور ۲۵ گرام ثابت بادام شامل کریں آخر میں چورا کی ہوئی پیاز اور کیوڑہ شامل کر کے ۵ منٹ ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ آئل مصالحہ سے الگ ہو جائے ادرک ہری مرچ اور دھنیا سے گارنش کر کے گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں