102

عوام ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ھوئے اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں: صدر پریس کلب لودھراں

لودھراں(ملک عبدالشکور حیدری ایڈووکیٹ) ایس پی نیشل ہائی ویز اینڈموٹر وے پولیس ندیم اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ محفوظ پاکستان موٹر وے پولیس کا نصب العین ہے۔

انہوں نے یہ بات آج ستلج ٹول پلازہ کے قریب نجی پٹرول پمپ پر منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص موٹر سائیکل خرید سکتا ہے۔ اس کے لیے ہیلمٹ خریدنا مشکل نہیں۔موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کرنا شریعت کے بھی عین مطابق ہے۔لہذا اپنی جان کی حفاظت کے لیے جب بھی موٹر سائیکل چلائیں تو ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدرامد کریں۔

ایس پی نے کہا میرے پاس کسووال سے مسافر خانہ تک 4 بیٹس ہیں۔لیکن باقی تین بیٹس میں ھیلمٹ کے بارے آگاہی مہم اور ھیلمٹ کی تقسیم کے مقابلے میں اس بیٹ کارکردگی سب سے زیادہ ھے۔جس پر میں ڈی ایس پی سید رضوان شاہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

ڈی ایس پی سید رضوان شاہ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ہو رہے ہیں۔ اور سب سے زیادہ خطرناک چوٹ سر کی ہے۔اس لیے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کرنے کے علاوہ قوانین پر بھی عمل کریں۔اور مخیر حضرات کے تعاون سے اب تک ہم 600 ہیلمٹ تقسیم کر چکے ہیں ۔اور مخیر حضرات جو ہیلمٹ دیتے ہیں۔ یہ ان کا صدقہ جاریہ ہے۔

پریس کلب کے صدر مقصود بٹ نے خطاب کے دوران کہا کہ ٹریفک حادثہ میں ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہونے سے پورا خاندان بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس لیے ہم ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ھوئے اپنی زندگیاں محفوظ بنائیں۔اور میڈیا موٹر وے پولیس کے روڈ سیفٹی کی اس مہم کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر خالد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں