41

شاہی شامی کباب … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مٹن قیمہ۔ آدھا کلو
دال چنا۔ ڈیڑھ پاؤ
پیاز۔ ایک عدد
ادرک۔ ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن۔ ۲-۳ جوے
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
ثابت دھنیا خشک۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت زیرہ۔ ایک چاہے کا چمچ
ثابت کالی مرچ۔ ۵-۶ عدد
لانگ۔ ۲-۳ عدد
دار چینی۔ ایک ٹکڑا
آلو املی۔ ۲۵ گرام
ہری مرچ۔ ۴-۵عدد
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی
کالی مرچ پاؤڈ۔ آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔ آدھا چائے کا چمچ
انڈے۔ ۲ عدد

ترکیب:-
۱-ایک پتیلے میں قیمہ، دال، کٹی ہوئی پیاز، ادرک،لہسن،سرخ مرچ پاؤڈر،نمک، خشک ثابت دھنیا، زیرہ، کالی مرچ،لانگ، دار چینی، ہری مرچیں اور بھیگی ہوئی آلو املی ۸ گلاس پانی میں ہلکی آنچ پر چڑھا دیں جب قیمہ اور دال اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے کیلئے رکھ دیں
۲-ٹھنڈا ہونے پر آمیزے کو اچھی طرح پیس لیں اب اس آمیزے میں چاٹ مصالحہ ،کالی مرچ پاؤڈر اور باریک کٹا ہوا دھنیا شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور ٹکیاں بنا لیں۔ اب انڈا پھینٹ کر اسمیں کباب ڈپ کر کے فرائی کرتے جائیں چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں