47

بٹر چکن رول … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن۔ ۵۰۰ گرام بون لیس
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ۱+۱ چائے کا چمچ
لیمن جوس۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل۔ ایک چائے کا چمچ
مکھن۔ آدھا کپ
پیاز۔ ایک عدد چاپڈ
ادرک۔ ایک چائے کا چمچ چاپڈ
لہسن۔ ۲ جوے چاپڈ
ہلدی پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر۔ ایک عدد چاپڈ
پانی۔ آدھا کپ
کریم۔ آدھا کپ
سلاد . حسب ضرورت

ترکیب:-
۱-چکن میں نمک ،کالی مرچ پاؤڈر ،لیمن جوس اور ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر ۱۵ منٹ کیلئے میرینیٹ کر لیں
۲-ایک پین میں آدھا چائے کا چمچ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ مکھن ڈالیں ساتھ ہی میرینیٹد چکن شامل کرکے چکن کا پانی اچھی طرح خشک کریں اور چکن کو نکال کر علیحدہ رکھ لیں
۳-اب اس پین میں ایک کھانے کا چمچ مکھن شامل کریں ساتھ ہی چاپ کئے ہوئے پیاز،ادرک لہسن ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاؤڈر ہلدی گرم مصالحہ نمک اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں پھر ٹماٹر شاملُکر کے بھون لیں اب اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن بند کر کے تھوڑی دیر پکائیں پھر آدھا کپ کریم ایڈ کر کے گریوی سی بنا لیں پھر اس میں چکن شامل کر کے ڈھکن دے کر دس منٹ تک پکائیں پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو ایک کھانے کا چمچ مکھن ڈال کر اتار لیں
۴- ٹھنڈا ہونے پر بٹر چکن تازہ گرم روٹیوں میں سلاد کے ساتھ رول کرتے جائیں ثانی اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں