69

لودھراں: ڈی پی او کا اچانک تھانہ صدر کا دورہ، ملازمین کی حاضری ودیگر امور چیک

لودھراں(ملک عبدالشکور حیدری ایڈووکیٹ) ڈی پی او سید کرار حسین کا تھانہ صدر لودھراں کا اچانک دورہ، عملہ کی حاضری اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات کا معائنہ،فرنٹ ڈیسک، محرر دفتر ، ڈیوٹی روسٹر اور دیگر ریکارڈ کو چیک کیا۔

اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی،غفلت لاپرواہی برتنے والے افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکریں اور تکمیل چالان ہونے پر عدالتوں میں فوری بھجوائیں
۔

انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کیونکہ مظلوم کی دادرسی ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او

لودھراں:جرائم کے خاتمے کے لئے مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو واضح فرق محسوس ہو۔

ڈی پی او نے کہا کہ عوام کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھ کرڈیوٹی انجام دیں۔

جب بھی شہری کسی پولیس اہلکار یا افسر کو ملیں تو انہیں اپنے محافظ اور دوست ہونے کا احساس ہو۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ کسی بھی شخص یا زیر حراست ملزم پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں