46

دَم قیمہ … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
قیمہ۔ آدھا کلو
تیل۔ ایک کپ
دہی۔ ایک پاؤ
پیاز۔ ۲ عدد
ٹماٹر۔ ایک پاؤ
چھوٹی الائچی۔ ۴ عدد
گول سرخ مرچ۔ ۸-۱۰ عدد
لہسن ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
پپیتا۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ۔ ۵-۶ عدد
ہرا دھنیا۔ آدھی گٹھی
ثابت دھنیا۔ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
کوئلہ۔ ایک ٹکڑا

ترکیب:-
۱-زیرہ، ثابت دھنیا، الائچی اور گول سرخ مرچ کو توے پہ رکھ کر بھون لیں اور پیس لیں
۲-ایک باؤل میں قیمہ ڈالیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ بھنا پسا ہوا مصالحہ، پپیتا ،ادرک لہسن پیسٹ ، نمک اور کٹی ہوئی پیاز شامل کر کے آدھے گھنٹے کیلئے فریز کر لیں
۳- ایک پین میں تیل گرم کریں اور میرینیٹ کئے ہوئے قیمے کو اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر اچھی طرح بھون کر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ایڈ کریں اور چولہا بند کر کے کوئلے کا دم دیں مزیدار دم قیمہ تیار ہے گارنش کر کے سرو کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں