65

لودھراں: ریسکیو 1122 کی طرف سےمختلف تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لودھراں (ملک عبدالشکورحیدری ایڈووکیٹ سے)ریسکیو 1122 کی طرف مختلف تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقار۔ اساتذہ وطلبا کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت دی گئی.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی خصوصی ھدایات پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عامر رشید اور کمیونٹی انسٹرکٹر منور خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 355 ڈبلیو بی دنیا پور میں جبکہ عبد الرازق اور اسرار احمد نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول واہی علی آرائیں میں کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے طلباء اور اساتذہ کرام کو بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی, روڈ سیفٹی اور ڈینگی آگاھی کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

جس میں اساتذہ کرام سمیت طلبا نے بھرپور حصہ لیا اور انکا کہنا تھا کہ ریسکیو کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ھم کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ھوسکتے ھیں۔ ٹریننگ کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں