32

بھارت: تیرہ سالہ لڑکی کا آپریشن، پیٹ سے بال اور شیمپو کی تھیلیاں برآمد

چینائی (ویب ڈیسک) بھارت میں ڈاکٹرز نے 13 سالہ بچی کے معدے سے بالوں کا گچھا، شیمپو کی چھوٹی تھیلیاں اور پلاسٹک کے ٹکڑے نکالے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 13 بچی کو شدید پیٹ میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا، دوا اور انجیکشن سے بھی آرام نہ آنے پر معدے کا ایکسرا کیا گیا تو اس میں گیند کی طرح کسی چیز کی موجودگی کا پتہ چلا۔

ڈاکٹرز نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جس کے دوران بچی کے پیٹ سے آدھا کلو وزنی بالوں کا گچھا اور پلاسٹک کی تھیلیاں ملی ہیں اور اسی وجہ سے بچی کو بار بار پیٹ درد کی شکایت ہوتی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک مخصوص ذہنی کیفیت ہے جس میں مریض کسی پریشانی یا دباؤ کی وجہ سے ایسی چیزیں کھانے کا عادی کا ہوجاتا ہے جس کے بارے میں نارمل حالت میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں