57

آلو مصالحہ پوری … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
مکئی کا آٹا۔ ایک کپ
جو کا آٹا۔ ایک کپ
آلو۔ ۳ عدد ابلے ہوئے
سرخ مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
اجوائن۔ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ۔ ۲ عدد باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا۔ آدھی پیالی باریک کٹا ہوا
بیکنگ سوڈا۔ ایک چٹکی
تیل۔ ۲ کھانے کے چمچ+ تلنے کیلئے

ترکیب:-
۱-آلو کو ابال کر چھیلیں اور کدوکش کرلیں اسکے بعد تمام اجزاء کو ایک باؤل میں ڈال کر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کرسخت سا گوندھ لیں پھر اس آٹے کو ڈھانپ کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں اب ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگائیں اور آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیلن پر ہلکا سا بیلیں اور فرائی کرتے جائیں مزیدار ہلکی پھلکی پوریاں تیار ہیں چٹنی ،اچار اور حلوے کے ساتھ سرو کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں