66

گاجر کا حلوہ۔۔۔ تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
گاجر۔ ایک کلوکدوکش
دودھ۔ ایک لیٹر
انڈے۔ ۳ عدد
چینی۔ ۲۰۰ گرام
دیسی گھی۔ آدھا کپ
کھویا۔ ۵۰ گرام
چھوٹی الائچی۔ ۶عدد
کاجو۔ ۲۵ گرام
پستہ۔ ۲۵ گرام
بادام۔ ۲۵ گرام

ترکیب:-
۱-گاجروں کو چھیل کر کدوکش کریں اور بھاپ دے کر خشک کر لیں۔
۲-ایک دیگچی میں گھی گرم کریں اور ساتھ ہی الائچی شامل کریں تھوڑی دیر پکانے کے بعد گاجریں شامل کریں اور ساتھ ہی دودھ ایڈ کریں اور اچھی طرح پکائیں جب پانی خشک ہونے لگے تو چینی کھویا اور خشک میوے شاملُ کریں تیار ہونے پر پلیٹ میں ڈال کر گارنش کر کے پیش کریں۔

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں