43

ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ تعینات کرنے پر اتفاق

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کےتجویز کردہ 5میں سے ایک نام پراتفاق کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے ہیں جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس کےلیے ڈاکٹر کامران فضل کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور وفاق نے ڈاکٹرکامران فضل کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں