69

تھائی چکن ود کیشونٹس … تحریم کا کچن

کوکنگ ایکسپرٹ : تحریم صغیر

اجزاء:-
چکن سلائس میں کٹا ہوا آدھا کلو
سویا ساس۔ ۴کھانے کے چمچ
کاجو۔ ایک کپ
پیاز۔ دو عدد
خشک سرخ مرچیں ثابت۔ ۸ عدد
ہرا پیاز۔ ۳ عدد
لہسن کے جوے۔ ۶ عدد چاپڈ
ادرک پسی ہوئی۔ آدھا چائے کا چمچ
چلی پیسٹ۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
چلی آئل۔ ۲ چائے کے چمچ
اویسٹر ساس۔ ۲ کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک۔ حسب ذائقہ
دودھ۔ ۳ کھانے کے چمچ
ویجیٹیبل آئل۔ آدھی پیالی

ترکیب:-
۱-چکن میں ۲ چمچ سویا ساس اور ہلکا سا نمک ملا کر سائیڈ پر رکھ دیں
۲-ایک پین میں آئل ڈالیں ساتھ ہی خشک ثابت سرخ مرچیں ڈالیں جب مرچیں کڑکڑانے لگیں تو چکن شامل کریں جب چکن کا کلر چینج ہو جائے تو نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں
۳-پین میں ویجیٹیبل آئل ڈالیں ساتھ ہی کاجو ڈال کر ہلکا سا بھونیں اب ہرا اور وائٹ پیاز شامل کریں ساتھ ہی لہسن اور ادرک شامل کریں اسکے بعد چلی پیسٹ اور چلی آئل شامل کریں اور تب تک پکائیں جب آئل علیحدہ ہو جائے پھر چکن شامل کریں اور تیز آنچ پر تھوڑی دیر پکائیں پھر سویا ساس اویسٹر ساس اور سفید مرچ پاؤڈر اور ہلکا سا نمک ایڈ کر کے اچھی طرح مکس کریں آخر میں دودھ شامل کر کے ایک منٹ تک پکائیں پھر ہرے پیاز سے گارنش کر کے تھائی گار لک رائس کے ساتھ پیش کریں

کوکنگ ایکسپرٹ کے بارے میں:-

تحریم صغیر میڈیا کی طالبہ ہیں اور درس وتدریس کے شعبہ کے ساتھ منسلک ہیں، ملک کے نامور میڈیا گروپس میں کام کا تجربہ رکھنےکیساتھ ساتھ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ آج کل تحریم صغیر بطور فری لانس جرنلسٹ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کوکنگ ایکسپرٹ، ویب ڈیزائننگ، فیشن ڈیزائننگ اور دیگر فنون کی باقاعدہ ٹریننگ بھی حاصل کر چکی ہیں اور اب ملک کے طول و عرض میں بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں