46

اسٹریکنگ سے اپنی شخصیت میں تبدیلی لائیں

تحریروتحقیق: تحریم صغیر
(فری لانس جرنلسٹ، فیشن ڈیزائنر)

شخصیت میں نکھار کئی طریقوں سے لایا جاسکتا ہے مثلاً بالوں کی تراش خراش سے لے کر ہیئر کلر اور اسٹریکنگ پرتوجہ دی جاسکتی ہے۔منفرد اور خوبصورت نظر آنے کے لئے ہر روز ہیئر اسٹائل تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔یہ اور بات ہے کہ ہر چھ ماہ بعد ٹرمنگ یعنی محدود حد تک چند بالوں کو تراش کر انہیں جاذب نظربنایا جا سکتا ہے۔منفرد نظر آنے کا ایک انداز اسٹریکنگ بھی ہے۔

ابتداء میں یہ مغربی دنیا میں مقبول ہوااب پاکستان میں بھی یہ رجحان عام ہورہا ہے اور ا یک عرصے سے اپنا یا جارہا ہے۔کچھ خواتین روایتی مثلاً سیاہ اور بھورے مائل سیاہ رنگ میں ڈائی کرانے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور کچھ غیر روایتی مثلاً Blond Creamy-Copper Honeyاور Rich Strawberryجیسے رجحان اپنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور ان رنگوں کو آزمانا چاہتی ہیں۔

ذیل میں چند مقبول رنگوں کا ذکر کررہی ہوں، آپ اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کا انتخاب کریں۔

1.کاپر رچ(Copper Rich):-
پچھلے برس یعنی 2018ء میں گولڈن کا پر اوررچ برنیٹس جدید فیشن کا رجحان اپنانے والی خواتین میں مقبول تھے ۔اب اس برس رچ کا پراسٹر یکس پسند کی جارہی ہیں۔بین الاقوامی ہیئر اسٹائلٹس اسٹریکنگ کے لئے برنیٹس کی Baseکے ساتھ رچ کا پرشیڈ بہترین اورٹرینڈی تسلیم کرتے ہیں۔عام طور پرکہا جاتاہے کہ گوری رنگت والی خواتین گولڈن ہیئر کلر سے اجتناب کریں لیکن ہالی ووڈ بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق گولڈن کا پر گوری رنگت کی حامل خواتین پر بے حد جچتا ہے اور اس ہیئر کلر کے ذریعے ان خواتین کے چہرے پر ایک خاص نکھارپیدا ہوتاہے۔
آپ نے اداکارہ ایما اسٹون ،ایمی ایڈم اور کیتھرین گریس کو رچ کا پر ہیئر کلر میں دیکھا ہو گا۔

2. بلونڈ کریمی(Blond Creamy):-
یہ ڈائی کلر خواتین کی اکثریت کو پسند آیا ہے ،پچھلے سال پلاٹینئم بلونڈ کو خاص مقبولیت ملی، بلکہ آج کل کریمی بلونڈ کو Trendy ہیر کلر کہا جاتاہے ۔ویسے تو بلونڈ کے کئی شیڈز مارکیٹ میں موجود ہیں اور سیلیبر ٹیز میں کریمی بلونڈ اور بٹر بلونڈ بہت مقبول ہوئے ہیں۔

حال ہی میں کیٹی پیری اور کیرون ڈیوز جیسی مقبول اداکاراؤں نے بھی انہی شیڈز کو گہرے اور ہلکے اسٹریکنگ کلرز کے ساتھ اپنا یا ہے ۔ہیئر اسٹائلسٹ Denimکے مطابق یہ کلر گندمی اور گوری رنگت رکھنے والی دونوں ہی خواتین میں پسند کیا جاتاہے اور پرکشش تاثر دیتاہے۔

3. ہنی اسٹرابری(Honey Strawberry)
ارغوانی مائل سرخ رنگ دورجدید کا ایک کھلتا ہوا کلرہے اور اس رنگ میں کئی شیڈز موجود ہیں۔
آپ چاہیں تو Blondبیس کے ساتھ بھی استعمال کر سکتی ہیں۔بلونڈ اور اسٹرابیری ہنی شیڈ بھی آپ نے ایما اسٹون کے بالوں پر دیکھا ہو گا۔اصل میں اس سیلیبرٹیز نے ہی اسے مقبول بنا دیا ہے ۔یہ ایک ایسا شیڈ ہے جو کم وبیش ہر خاتون پر جچتا ہے ۔اگر آپ کے خاندان میں قریبی رشتہ داروں کی شادیاں اسی سیزن میں ہورہی ہیں تو ان میں سے کوئی ایک ہیئر کلر آزما کے دیکھیں منفرد بھی نظر آئیں گے اور خوبصورت بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں